🎄Poetry 🎃

 تُو تو اس واسطے مجھ سے رہے اکتایا ہوا

میں میسر ہوں تمہیں رابطے میں آسانی ہے🍁


تُو جو بولے تو ہر اک حرف کے سو معنی ہیں

تُو نہ بولے تو ہر اک لفظ ہی بے معنی ہے🥀


جاں کا کیا ہے بھلے تُو دیکھے مجھے نہ دیکھے

اک طرف آنی ہے اور دوجی طرف جانی ہے 💔


تم ہو اک جھیل کے پانی کی طرح روشن اور

میں ہوں صحرا مرے چاروں طرف ویرانی ہے


تُو رہے دور تو میں خود سے رہوں سہما سا

تُو جو ہو پاس تو ہر موج میں طغیانی ہے❤️


  یہ اذیت بھی بھلا کم ہے کہ تیرے ہوتے

   میں کسی اور سے بولوں کہ پریشانی ہے😢

------------------------@@@@--------------------------

 سنتا ہی نہیں کوئی میری بات مکمل

کس کس کو میرے یار میں آواز لگاؤں


تو خود بھی کسی روز میری سمت نکل آ

لازم ہے کہ ہر بار میں آواز لگاؤں؟

-------------------------@@@@--------------------------

 تیری نگاہ کا مفہوم ، کوئی کیا جانے

تراشتی ھے تمّنا ، ھزار افسانے


جو اَھلِ دِل پہ ھیں اِلزام ، سب بجا لیکن

تیری نظر سے بھی , منسُوب ھیں کچھ افسانے

---------------------------@@@@-----------------------

 موت سے بھى عشق ھے,,,

"""تم سے بھى پيار ھے,,,


 موت پر يقين ھے;;;;

تم پر بھى اعتبار ھے,,,

ديکھتے ھيں پھلے کون آتا ھے 


ھميں تو دونوں کا انتظار ھے

Sad poetry

I'm only one

1 Comments

Previous Post Next Post